جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا مشترکہ اعلامیہ جاری 270

جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا مشترکہ اعلامیہ جاری

جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے رینجرز کے ہاتھوں قتل ہونے والے تین نوجوانوں کے قصاص ادا کرنے کا مطالبہ کر دیا

نہتے عوام پر گولیاں چلانا ریاستی دہشت گردی ہے، شہداء کو شہدائے تحریک عوامی حقوق کے نام سے یاد رکھیں گے

جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی تحریک پر تمام مقدمات ختم اور گرفتار افراد کو رہا کرنے پر اتفاق ہوا ہے،

عوامی ایکشن کمیٹی نے میرپور ڈویژن اور مظفرآباد میں پولیس تشدد کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کر دیا

جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات کو منظر عام پر لا کر ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے، کمیٹی کا مطالبہ

عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پر ریاست بھر میں جاری لاک ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

تین شہادتوں پر ریاست بھر میں آج یوم سوگ اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں