visitng samahni in spring 203

بہار کے موسم میں سماہنی کی سیر و تفریح

بارشوں اور سردی کا موسم گزرتے ہی ہرطرف سبزہ پھیل جاتا ہے ان دنوں ہر طرف گندم کے لہلہاتے کھیت، خوبصورت پھول اور صاف و شفاف پانی نہ صرف آنکھوں کو فرحت و تازگی بخشتا ہے بلکہ اس بہترین موسم کے ہماری صحت پر بھی بے حداچھے اثرات پڑتے ہیں ۔

اس دل فریب موسم میں گھر کی چار دیواری، دفتر کی بوریت، ٹریفک کے شور اور زندگی کے دیگر مسائل سے نکل کر قدرت کے حسین نظاروں کا لطف لیں ۔ وادی امن ومحبت سماہنی جو گجرات، کھاریاں، لالہ موسیٰ، جہلم ، سرائے عالمگیر سے محض دو گھنٹے کی مسافت پر واقع ہے، موسم بہار میں سیر و سیاحت سے لطف اندوز ہونے کیلئے ایک بہترین جگہ ہے۔ یہاں کے جنگلات ، جھرنے، ندیاں نالے اور پرندے اس کی خوبصورتی کو چار چاند لگاتے ہیں۔
ان افراد کے لیے جو کم خرچ میں بہترین جگہ دیکھنے کے خواہش مند مند ہیں ہیں سماہنی ایک بہترین
انتخاب ہے.

جہاں سیر و سیاحت سے ذہنی تناؤ میں کمی آتی ہے وہیں قدرتی ماحول میں سانس لینے سے جسم میں آکسیجن کی مقدار میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ کمزوری دور ہوتی ہے اور انسانی توانائی میں اضافہ ہوتا ہے.
موسم بہار میں سورج کی روشنی نہایت معتدل اور قابل برداشت ہوتی ہے جس سے جسم میں وٹامن ڈی کی پیداوار بڑھتی ہے جو ہڈیوں کو مضبوط بنانے اورموسمی بیماریوں سے بچانے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔

سماہنی میں پیدل ٹریک بھی وافر مقدار میں موجود ہیں ہائیکنگ کیلئے خوبصورت پہاڑی اپنا دامن وا کئے دور دراز سے تشریف لانے والے معزز سیا توں

کو خوش آمدید کہتے اور ان کی بہترین میزبانی کرنے کیلئے ہمہ

وقت تیار تھیں

کب آرہے ہیں آپ سماہنی ؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں