ایکشن کمیٹی 759

ایکشن کمیٹی سماہنی کی میٹنگز کاسلسلہ جاری

29 ستمبر شٹر ڈاؤن و پہیہ جام احتجاج کے حوالے سے اہلیان سماہنی چوکی ڈھیری کا ممبر ایکشن کور کمیٹی عابد اسلم کے اعزاز میں پرہجوم کارنر میٹنگ کا انعقاد تقریب میں امد پر اہلیان چوکی ڈھیری کی جانب سے جملہ ٹیم ایکشن کمیٹی کا پرتپاک استقبال کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر ایکشن کور کمیٹی عابد اسلم،سابق امیدوار اسمبلی محمد لطیف،چوہدری وجاہت حنیف،راجہ راشد کشمیری،چوہدری فاروق اشرف،جاوید شاھین،چوہدری محمد اختر و دیگر نے کہا کہ 29 ستمبر کا تاریخی دن ریاست کی خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہے 29 ستمبر کو ریاستی عوام باہر نکل کر باشعور قوم ہونے کا ثبوت دیں انشاءاللہ اپ کی تاریخی جدوجہد کو انے والی نسلیں بھی دعائیں دیں گی نااہل اشرافیہ کے در و دیوار ہل چکے 29 ستمبر کو غیر ریاستی سیاسی طاغوتی طاقتوں کی گرتی ہوئی دیوار کو ایک دھکا اور دینا ہو گا انہوں نے کہا کہ ماضی میں نااہل حکمرانوں کی ناکامیوں کی بدولت عوام اپنے بنیادی حقوق سے محروم رہے عوام بے پناہ مسائل سے دوچار ہیں حکمران محض ووٹ مانگنے اتے ہیں الیکشن کے بعد سیاسی پنڈت عوامی سکرین سے اوجھل ہو جاتے ہیں 29 ستمبر کو شٹر ڈاؤن و پہیہ جام احتجاج میں بھرپور شرکت کر کے کرپٹ نظام سے اپنے بنیادی حقوق واگزار کروائیں گئے انہوں نے کہا کہ ہماری 29 ستمبر کے احتجاج کے حوالے سے ہماری تیاری مکمل ہے پلان اے اور پلان بی کیلئے ہم پوری تیاری سے نکلیں گئے حکومت اپوزیشن سمیت تمام سیاسی جماعتیں عوام کی جدوجہد سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر اپنے مفادات کی خاطر ایک میز پر اکٹھے ہو کر انتقامی کارروائیوں پر اتر آئے ہیں مگر عوام اپنے حقوق حاصل کیئے بغیر کسی بات پر سمجھوتہ نہیں کرینگے ریاستی عوام کی بہتری و خوشحالی کیلئے 38 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری ناگزیر ہے اس موقع پر ممبر ایکشن کمیٹی عابد اسلم نے تقریب کے منتظمین اور شرکاء کی جانب سے جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے موقف کی بھرپور تائید و حمایت کرتے ہوئے 29 ستمبر کے احتجاج میں شمولیت کے اعلانات کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،،،،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں