جنڈی چونترہ 3,524

جنڈی چونترہ مشرق میں سوکا تالاب،مغرب میں کڈیالہ،شمال میں ڈب اور جنوب میں باباشادی شہید کے علاقے واقع ہیں

حدوداربعہ : مشرق میں سوکا تالاب،مغرب میں کڈیالہ،شمال میں ڈب اور جنوب میں باباشادی شہید کے علاقے واقع ہیں
آبادی : جنڈی چونترہ اور اس کے ملحقہ گاؤں کی آبادی تقریباََ18000نفوس پر مشتمل ہے۔
رہن سہن : کچھ عرصہ قبل لوگوں کارہن سہن نہایت ساد ہ تھا لیکن پیسے کی فراوانی کی وجہ سے جدید مکانات کی بہتات ہوگئی ہے ہاں ابھی تک تقریباً جائنٹ فیملی سسٹم چل رہاہے بڑے بڑ ے خاندان ایک ہی چھت تلے اپنے معاملات زندگی ہنسی خوشی چلاتے ہیں۔
پیشے : زیادہ تر لوگوں کاذریعہ معاش آج بھی کھیتی باڑی اور جانور ہیں لیکن ملازم پیشہ ، بیرون ملک لوگوں کی تعداد بھی بہت کافی ہے
غذائیں : گندم، مکئی ،چاول، باجرہ ،مکھن ،لسی، ساگ،دیسی انڈے، دیسی مرغ، مکئی کے پھول، چاٹ، بریانی، قورمہ ،سموسہ ،چاٹ، فالودہ ، چائے وغیرہ
زبانیں : زیادہ تر پہاڑی بولی جاتی ہے ہاں بعض جگہوں پر پنجابی لہجے کی پہاڑی بولنے کابھی رواج ہے پوری وادی میں اردو بولی ،لکھی اور سمجھی جاتی ہے۔
شرح تعلیم : تعلیم کی شرح 70% ہے ۔
فصلیں : گندم ،مکئی ،باجرہ ،جو،دالیں ،چنے، گوبھی ،ٹماٹر، کھیرا، مولی ،پیاز،آلو، لہسن ،ادرک وغیرہ
موسم : بہار،گرما،خزاں،سرما
پھل : آم ،شاہ توت، آڑو، خوبانی ،امرود ،کیلا، مالٹا، لوکاٹ، لیموں ،ناشپاتی ،اناردانہ،آخرہ، پھگواڑے ،دندلی، رنمبل ،ٹسے، گرنڈے،کوکو،وغیرہ
کھیل : کرکٹ ،والی بال، بیڈمنٹن ، بازو گیری، ویٹ لفٹنگ (پتھر اٹھانا) ،فٹ بال، بلور، سنوکر، باڈی بلڈنگ ،گلی ڈنڈا، پٹھوگرم، پنجال گیٹہ ،لڈو، کیرم بورڈ ، ڈرابورڈ،
خانقاہیں : بابا شادی شہید، پیر پہاڑ بادشاہ
سڑکیں : بھمبر تا سماہنی مین روڈ جنڈی چونترہ سے ہی گزر کر جاتی ہے اس کے علاوہ تقریباََ ہر گاؤں کو سڑک کی سہولت دستیاب ہے۔
پانی : ہینڈ پمپ کم ہیں چشموں کا پانی کہیں کہیں موجود ہے مجموعی طور پر پانی کی صورتحال مخدوش ہے۔
جنگلات : جنڈی چونترہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں جنگلات بکثرت پائے جاتے ہیں۔
ہوٹل : جنڈی چونترہ اور بابا شادی شہید میں ہوٹل موجود ہیں اس کے علاوہ باقی جگہوں ٹی سٹال موجود ہیں۔
ریسٹ ہاؤسسز : جنڈی چونترہ بازار میں ریسٹ ہاؤس موجود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں