Walid ka Tashdad 418

خون سفید ہوگیا .والد کااپنی حقیقی بیٹیوں پر بہیمانہ تشدد

چوکی سماہنی (مدثریوسف پاشاسے)یونین کونسل پونا کے گاؤں ٹرھکہ گالہ میں مقامی رہائشی نے پانچ بچوں کی ماں اپنی بیوی کو طلاق دینے کے بعد مطلقہ بیوی وبچوں کی جانب سے عدالت میں خرچے کے کیس کے خوف سے اپنی کمسن بچیوں پر وحشیانہ تشددکر ڈالا،مضروب پولیس تھانہ چوکی پہنچ گئے،پولیس سے کاروائی کرنے کا مطالبہ کر دیا،مطلقہ خاتون کے بھائی وبچیوں کے حقیقی ماموں پونا کے ر ہائشی محمد محفوظ نے کشمیر پریس کلب سماہنی کے صحافیوں کو تفصیلا ت سے آگا ہ کرتے ہوئے بتایا کہ بچوں کے والد محمد عارف سکنہ ٹرھکہ گالہ نے گھریلوں ناچاقی کی بنا پر اپنی بیوی پانچ بچوں کی ماں مسماۃ(ث) بی بی کو طلاق دے دی تھی اور بعد ازاں مسماۃ (ث) بی بی اور بچوں کو گھر خالی کرنے کا بھی مطالبہ کر دیا،مسماۃ (ث) بی بی سے محمد عارف کی 3کم عمر بیٹیاں انیسہ عارف،منیبہ عارف اور ریحاب عارف جبکہ 2بیٹے علیان عارف اور سبحان عارف ہیں،مطلقہ لاچار ماں کے پاس ایسا کوئی انتظام نہیں ہے کہ وہ 5بچوں کے لیے کہیں رہائش کا انتظام کر کے بچوں کے والد محمد عارف کا گھر خالی کر سکے،معاملہ عدالت میں گیا تو عدالت نے تا فیصلہ بچوں اور ان کی ماں کو گھر سے نہ نکالنے کا حکم صادر فرمایا لیکن گزشتہ روز محمد عارف نے اپنے بھائی محمد نذیر اور اپنے والد لال دین کے ساتھ مل کر بچوں اور ان کی ماں سے گھر خالی کروانے کے لیے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں انیسہ عارف اور منیبہ عارف شدید زخمی ہو گئیں،سر میں ڈنڈے لگنے سے منیبہ عارف کے سر میں گہری چوٹیں لگی ہیں جبکہ انیسہ عارف کے ہاتھ کی انگلیوں اور دیگر اعضاء پر شدید ذخم آئے ہیں،واقعہ کی اطلاع بذریعہ درخواست پولیس تھانہ چوکی کو دے دی گئی ہے جبکہ زخمی بچیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔متاثرہ خاندان نے حکومت آزاد کشمیر،آئی جی آزاد کشمیر اور چیف جسٹس آف آزاد کشمیر سے مطالبہ پیش کیا ہے کہ انھیں فوری طورپر انصاف دلوایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں