چوکی سماہنی(تحصیل رپورٹر)بزمِ شعر و سخن سماہنی کے زیرِ اہتمام پانچواں اوجِ سخن کل کشمیر مشاعرہ چوکی میں منعقد ہوا۔ مشاعرہ کی صدارت نامور شاعر عبدالبصیر تاجور نے کی جب کے نظامت کے فرائض ڈاکٹر حافظ خورشید حسن اور شہباز حبیب عباسی نے نہایت خوبصورتی سے انجام دیے تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے نصیر احمد نے کیا جب کہ نعتِ رسولِ مقبول ﷺ احمد رضا نے پیش کی ابتدائی کلمات میں بزمِ شعر و سخن کے بانی و روحِ رواں مدثر یوسف پاشا نے تمام مہمانانِ مشاعرہ اور شعرا کرام وادی سماہنی آمد پرخیرمقدم کیا انہوں نے کہا کہ بزمِ شعر و سخن کا قیام 2013 میں عمل میں آیا، اور اب تک 55 سے زائد شعری نشستیں اور پانچ کل کشمیر مشاعرے منعقد کیے جا چکے ہیں۔ بزم کے زیرِ انتظام ایک لائبریری قائم کی جا چکی ہے جب کہ چھ کتب بھی شائع ہو چکی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بزم کی ویب سائٹ بھی لانچ کر دی گئی ہے جو ادبی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم سنگِ میل ثابت ہو گی مشاعرہ میں تینوں ڈویژنز سمیت مقامی شعرا نے اپنے اپنے کلام پیش کیے اور حاضرین سے بھرپور داد سمیٹی صدر انجمن تاجران سماہنی اور ممبر کور کمیٹی عابد اسلم،حافظ نصیراحمداور ڈاکٹر عبدالوحیدخرم نے میزبانی کے فرائض انجام دیے اس موقع پر تحریکِ آزادی کشمیر کے حوالے سے صابر حسین نے خصوصی نظم پیش کی جس نے حاضرین کے دلوں کو گرما دیا۔ مشاعرہ میں صحافیوں، ادبی شخصیات تاجران اور مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی شرکا نے بزمِ شعر و سخن سماہنی کے اس کامیاب انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے مشاعرے معاشرتی مثبت رجحانات علم و ادب اور ثقافتی اقدار کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔مشاعرہ میں نامور شعرا عبدالبصیر تاجور،ڈاکٹر ماجدمحمود ماجد، ڈاکٹر محبوب کاشمیری، خیرالزمان راشد،علی احسن بخاری، عامرشہزاد ہاشمی، توصیف محمود،آصف اسحاق،عثمان لیاقت،زیدارشد،میاں فرہاد، قمرالحق کھریگامی، احمدنصیر، سعدموم راجا، خضر حیات، ثاقب سلطان، عامرصدیق نور، حسنین پرویز،سیدقاسم سیلانی،منیب الرحمان،ڈاکٹر طارق محمود شاکر نے بطور مہمان اپنا کلام پیش کیا جبکہ مقامی شعرائے میں ڈاکٹر حافظ خورشید حسن،شہباز حبیب عباسی، مدثریوسف پاشا، وحیدشاکر، فیصل علی اور الطاف حسین نے بھی اپنا کلام پیش کیا۔صدر تقریب عبدالبصیر تاجور نے وادی سماہنی میں ادبی سرگرمیوں کے فروغ پر بزم شعر وسخن کے ذمہ داران کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اہلیان وادی سماہنی کی جانب سے شعرائے کرام کو ملنے والا پیار اور خلوص ہمارا قیمتی اثاثہ ہے۔مدثریوسف پاشا نے میڈیانمائندگان امجدعزیز کاشر، ڈاکٹر محمداسحاق چودھری، سید بدرالاسلام جعفری، راجہ نوید بشیر،چودھری فضل الرحمان کے علاوہ جے آئی ٹی وی کے جاوید اقبال نیز مثالی تعاون پر جاوید اقبال (آئی ٹی) وجاوید اقبال شاہین کاخصوصی شکریہ اداکیا۔
817