پیرگلی 892

پیرگلی تین ضلعوں بھمبر،میرپور،اور کوٹلی کے سنگم پر واقع ہے۔پیرگلی سے منگلا ڈیم اور میرپور شہر کا نظارہ قابل دید ہے۔

حدوداربعہ : پیرگلی تین ضلعوں بھمبر،میرپور،اور کوٹلی کے سنگم پر واقع ہے۔پیرگلی سے منگلا ڈیم اور میرپور شہر کا نظارہ قابل دید ہے۔
آبادی : مجموعی علاقائی آبادی تقریباََ5000نفوس پر مشتمل ہے۔
رہن سہن : کچھ عرصہ قبل لوگوں کارہن سہن نہایت ساد ہ تھا لیکن پیسے کی فراوانی کی وجہ سے جدید مکانات کی بہتات ہوگئی ہے ہاں ابھی تک تقریباً جائنٹ فیملی سسٹم چل رہاہے بڑے بڑ ے خاندان ایک ہی چھت تلے اپنے معاملات زندگی ہنسی خوشی چلاتے ہیں۔
پیشے : زیادہ تر لوگوں کاذریعہ معاش آج بھی کھیتی باڑی اور جانور ہیں لیکن ملازم پیشہ ، بیرون ملک لوگوں کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے۔
غذائیں : گندم، مکئی ،چاول، باجرہ ،مکھن ،لسی، ساگ،دیسی انڈے، دیسی مرغ، مکئی کے پھول، چاٹ، بریانی، قورمہ ،سموسہ ،چاٹ، فالودہ ، چائے وغیرہ
زبانیں : زیادہ تر پہاڑی بولی جاتی ہے ہاں بعض جگہوں پر پنجابی لہجے کی پہاڑی بولنے کابھی رواج ہے پوری وادی میں اردو بولی ،لکھی اور سمجھی جاتی ہے۔
شرح تعلیم : تعلیم کی شرح 65% ہے۔
فصلیں : گندم ،مکئی ،باجرہ ،جو،دالیں ،چنے، گوبھی ،ٹماٹر، کھیرا، مولی ،پیاز،آلو، لہسن ،ادرک وغیرہ
موسم : خزاں،سرما،بہار،گرما
پھل : آم ،شاہ توت، آڑو، خوبانی ،امرود ،کیلا، مالٹا، لوکاٹ، لیموں ،ناشپاتی ،اناردانہ،آخرہ، پھگواڑے ،دندلی، رنمبل ،ٹسے،
گرنڈے،کوکو،وغیرہ
کھیل : کرکٹ ،والی بال، بیڈمنٹن ، بازو گیری، ویٹ لفٹنگ (پتھر اٹھانا) ،فٹ بال، بلور، سنوکر، باڈی بلڈنگ ،گلی ڈنڈا، پٹھوگرم، پنجال گیٹہ ،لڈو، کیرم بورڈ ، ڈرابورڈوغیرہ
خانقاہیں :
ٹرسٹ :
سڑکیں : سما ہنی تا میرپوراور میرپور تا کھوئی رٹہ سڑک پیر گلی سے گزرتی ہے ۔
پانی : پانی کی سہولت موجود تو ہے لیکن صاف پینے کے پانی کی کمی ہے۔
جنگلات : پیرگلی کے گردونواح میں جنگلات بکثرت پائے جاتے ہیں۔
ہوٹل :
ریسٹ ہاؤسسز : پیر گلی میں ریسٹ ہاؤس موجود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں