سونے کا طیارہ 650

سونے کا طیارہ

سونے کا طیارہ
غزہ کے ملبے پر لیٹا بچہ ہولے سے کراہا، “امی، آج کھانے کو کیا ہے؟”
ماں نے پانی میں بھیگی روٹی کی طرف اشارہ کیا۔
دور، ٹی وی پر ایک تصویر چمکی—
ایک سونے سے مزین طیارہ، جس پر لکھا تھا “Trump Force 1″۔
باپ نے ٹی وی بند کیا، ”
یہ اُن کا انصاف ہے، جو ہمارے خدا کو مانتے ہیں،
مگر ہمارے بچوں کو بھول چکے ہیں۔”
کہانی ختم نہیں ہوئی، ضمیر سو گیا ہے۔
اور جب ضمیر مر جائے، تب قومیں صرف سونے سے تابوت بناتی ہیں، کفن نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں