گزشتہ رات آسمان سے آنے والی پُراسرار آگ 818

گزشتہ رات آسمان سے آنے والی پُراسرار آگ

سماہنی(سماہنی ڈاٹ کام)جنڈی چونترہ سے ملحقہ گاؤں چنکہ میں گزشتہ رات آسمان سے آنے والی پُراسرار آگ سے متاثر ہونے والے مقامی رہائشی چوہدری لیاقت کے گھر کے مناظر، گھر کے تمام افراد کے جھلس جانے اور ایک متاثرہ خاتون کے انتقال کر جانے پر علاقہ میں رقت آمیز مناظر،المناک واقعہ پر انتظامی ادارےمتحرک،ڈپٹی کمشنر بھمبرسمیت سیاسی وسماجی شخصیات کا بھی متاثرہ گھر کا دورہ، علاقہ میں مختلف چہ میگوئیاں،موقع پر کسی چیز کے شواہد موجود نہیں،کیمیکل ملے مواد کے دھماکہ کی گونج رات کو علاقہ بھر میں لوگوں نے سنی،بھارتی دہشت گردی بھی خارج از امکان نہیں،تفصیل کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات 1 بجے جندی چونترہ کے نزدیکی گاوں چنکہ میں مقامی رہائشی چوہدری لیاقت علی کے گھر میں مبینہ طور پر آسمان سے کوئی چیز گرنے کی بنا پر پُراسرار طور پر آگ لگ گئی،گھر کے چار افراد شدید جھلس گئے اور ہر طرف دھواں پھیل گیا،زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال بھمبر منتقل کر دیا گیا،زخمیوں میں لیاقت علی، انکی زوجہ شمیم اختر ، بیٹی اقراء لیاقت عمر 21 سال
اور بیٹا جواد لیاقت عمر 16 سال شامل ہیں تمام زخمی ابتدائی طبی امداد کے بعد برن سینٹر گھاریاں ریفر کر دیے گئے ہیں،آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی اہل علاقہ کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی جبکہ واقعہ کی اطلاع پر پولیس تھانہ چوکی کے اہلکاروں نے بھی جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی،حساس اداروں نے بھی وقوعہ کی نسبت تحقیقات شروع کر دی ہیں علاقہ مکینوں کے مطابق زور دھماکے کی آواز سنی گئی اور کوئی کیمیکل ملی روشنی والی چیز متاثرہ مقام کے اندر داخل ہوئی جس نے صحن اور کمرے میں آگ لگا دی،میاں بیوی گھر کے باہر لیٹے ہوئے تھے جبکہ دونوں بچے اندر سو رہے تھے،دریں اثنا برن سنٹر کھاریاں میں منتقل کئے جانے والے چار زخمیوں میں سے ایک خاتون شمیم اختر جو کہ لیاقت علی کی زوجہ تھیں،زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہو گئی ہیں ،واقعہ کی اطلاع پر صبح سویرے انتظامیہ کے افسران،ڈپٹی کمشنر بھمبر اور سیاسی وسماجی شخصیات بھی موقع پر پہنچ گئے ،واقعہ پر متاثرہ گھر میں صف ماتم برپا ہے اور غیر معمولی واقعہ پر مختلف چہ میگوئیاں جاری ہیں زیادہ امکانات یہی ہیں کہ بھارت کی جانب سے ہی کوئی کیمیکل نما چیز جس میں آتش گیر مادہ شامل تھا فضا میں پھٹ کر متاثرہ گھر میں داخل ہوئی تاہم اس بارے میں متعلقہ ادارے تفتیش کر رہے ہیں تفتیش کے بعد ہی حقائق معلوم ہو سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں