ائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج کی دفاعی کارروائیوں کا بین الاقوامی سطح پر اعتراف کیا جانے لگا۔ معروف عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، بھارتی سیکیورٹی ذرائع نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستان نے اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارت کے تین جنگی طیارے مار گرائے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کے مطابق، پاک فضائیہ نے جارحیت کے جواب میں بھارت کے 5 جنگی طیارے اور ایک ہیرون ڈرون کو نشانہ بنایا، جن میں 3 رافیل، 1 مگ 29، 1 سخوئی 30 شامل ہیں۔
پاکستانی افواج نے یہ کارروائی صرف اور صرف دفاعی حکمتِ عملی کے تحت کی، تاکہ دشمن کی بلاجواز اشتعال انگیزی کو روکا جا سکے۔
بین الاقوامی تجزیہ کاروں نے بھی پاکستان کے مؤقف کو جائز اور قانونی قرار دیا ہے، اور اس بات کی تعریف کی ہے کہ پاکستان نے تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف ان اہداف کو نشانہ بنایا جو براہِ راست حملے میں شامل تھے۔
یہ عالمی سطح پر پاکستان کی سفارتی و دفاعی پوزیشن کے لیے ایک بڑی کامیابی سمجھی جا رہی ہے۔
