عید الفطرکا دن کیسے گزاریں 89

عید الفطرکا دن کیسے گزاریں

01- چاند نظر آتے ہی شیطان کو آزاد کر دیا جاتا ہے لہذا اس کا پہلا حملہ ہی نماز عشا ہر ہوگا۔ تیاری کے نام پر بہکائے گا لیکن نماز عشا ہر صورت ادا کریں ۔ تاکہ رمضان کی عبادت کا تسلسل قائم رہے ۔ باجماعت عشا کی نماز کا ثواب أدھی رات کے قیام کے برابر ہے ۔
02- فجر کی نماز باجماعت ہر صورت ادا کریں فرض نماز ہے اگر یہ باجماعت ادا کرلی تو پوری رات کے قیام کا ثواب ملے گا.
03 – عیدین پر روزہ نہیں رکھتا ۔ اس دن روزہ رکھنا حرام ہے.
04- غسل کریں مسواک کرکے سب سے اچھا لباس زیب تن کریں.
05 – کھجور کھا کر عید الفطر پڑھنے جائیں(ایک تین اور پانچ کی صورت میں)
06- نماز نہ پڑھ لیں کچھ نہ کھائیں بیماری کی صورت میں رعایت ہے.
07- پیدل عید گاہ میں جائیں۔
08- جس راستے سے آئے ہیں اسے تبدیل کر کے واپس جائیں ۔
09 گھر واپس آکر دو رکعتیں ادا کریں ۔
10 – رشتہ داروں، محلہ داروں سے ملاقات کریں ، بیماروں کی تیمار داری کر یں۔
11. کھیل کود / ڈراموں اورفلموں میں وقت ضائع نہ کیجئیے ۔
12 نماز با جماعت کا اہتمام کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں