سماہنی میں شٹر ڈاؤن ہڑتال 177

مرکزی جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور انجمن تاجران کی کال پر سب ڈویژن سماہنی میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

جنڈالہ بازار میں انجمن تاجران کے رہنماؤں اور دیگر شخصیات نے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کیا اور حکومت سے اپنے مطالبات کی منظوری کا مطالبہ کیا۔ خطاب کے بعد مظاہرین نے ریلی کی شکل میں مرکزی تجارتی شہر چوکی کی طرف روانگی اختیار کی۔

چوکی شہر میں مظاہرین نے جلوس کی شکل میں مطالبات کی منظوری اور گرفتار رہنماؤں کی رہائی کے لیے نعرے لگاے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت نے بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف ان کے احتجاج کو دباؤںے کی کوشش کی ہے اور ان کے رہنماؤں کو گرفتار کر لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں