Donot use sex booster medicine to save your kideny 408

گردوں کی بیماری ایک سنگین مسئلہ ہے

پورے ملک میں ہرگزرتے دن کے ساتھ گردوں کے امراض میں اضافہ ہوتا چلا آرہا ہے خاص طور پر گردوں کے ڈائیلاسزبڑی خطرناک حدوں کو چھو رہے ہیں. گردوں کے ماہرین نے اس کی وجوھات کچھ اس طرح بیان کی ہیں۔
01- غیر قانونی، غیر معیاری جنسی ادویات کا عام استعمال :- جنسی مسائل کے حل کیلئے عام طور پر غیر قانونی اور غیر معیاری ادویات کا استعمال عام ہے. یہ ادویات غیر معیاری اجزا سے تیارکی جاتی ہیں. ان میں گردوں کو نقصان پہنچانے والے مادے شامل ہوتے ہیں.
02- پانی کی کمی : مناسب مقدار میں پانی کا نہ پینا جسم میں نمکیات کی کمی کا باعث بنتاہے.اس کمی کی وجہ سے پیشاب میں زہریلے مادوں کی مقدار بڑھ جاتی ہے اور گردوں کیلئے انہیں صاف کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔
-03 – غلط معلومات اور خود تشخیص : بے شمار مسائل میں خود معالج بننا بھی نہایت خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
کیونکہ غلط معلومات اور اپنی مرضی کی کی ادویات کے استعمال سے بھی گردوں کی کار کردگی متاثر ہوتی ہے خصوصا جنسی معاملات میں غیر فطری اضافے کی بچگانہ سوچ بھی بہت سے مسائل کے ساتھ ساتھ گردوں کے افعال کو شدید متاثر کرتی ہے۔

گردوں کی صحت کیلئے تجاویز

۵۱ – صحت مند طرز زندگی : متوازن غذا اور ورزش سے جہاں عام صحت بہتر ہوتی ہے وہیں گردوں کو بھی اپنا کام کرنے میں آسانی رہتی ہے ۔

02 : – باقاعدہ چیک اپ : ذیا بطیس پا کسی اور مسئلے کی صورت میں معالج کے مشورے سے باقاعدہ چیک آپ کی عادت اپنائیں ۔
03- مصنوعی ادویات سے مکمل پرہیز: اپنی مرضی سے کوئی دوائی استعمال نہ کریں نہ خود معالج بنیں.

04-خود معالج بننے سے پرہیز:-
خود معالج نہ بنیں .
-05- بلڈ پریشر کو اعتدال میں رکھنا : – بلڈ پریشر کو باقاعدگی سے چیک کروائیں اور اسے بڑھانے والی چیزوں سے مکمل پرہیز کریں.

06 – صاف اور تازہ پانی کا استعمال : صاف اور تازہ پانی سے بھی گردوں کو اپنا کام بخوبی کرنےکی سولت ملتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں