587

اردوکاحال…….ذراسوچیئے!

“حال قومی زبان کا”
(فکر فردا)
اردو ادب کی ترویج میں جہاں ٹرانسپورٹ اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے وہیں ہم اپنی قومی زبان جسے ایک چلتی پھرتی اور زندہ لاش کا نام دیں تو بے جا نہ ہو گا۔ ہم اپنی قومی زبان کی سر بلندی کے لیے کیا عملی اقدامات کر رہے ہیں آئیے ایک مثال سے دیکھیے۔
میرے نہایت ہی Reapectedپاشاصاحب
السلام علیکم!
I think آپ Feel نہیں کر سکتے کہ میں کس قدر Happy ہوں۔ کیونکہ I Hear کہ Falconکالج کا 1st اور Favourite میگزین Dastak2019 Publish ہونے کو جا رہا ہے۔ جناب Chief Editor نے مجھے ORDER دیا کہ آپ اردو کی importance پر ایک First Class قسم کا مضمون لکھ کر دو۔ تا کہ اسے Nearestاشاعت میں مناسب Space دی جا سکے۔ مجھے بہت سے Urgent کام کرنا تھے لیکن میں Chief Editorکے Order کو Obey کرتے ہوئے اپنی Approach اور Knowledge کے مطابق مضمون writeکر رہا ہوں۔ I Know کہ ان لوگوں کو اردو سے بہت Attachment ہے۔ کیوں نہ ہو اردو ہماری National Language ہے۔ اور Last 65 سالوں میں کسی بھی گورنمنٹ نے اس کو وہ پارٹ Play نہیں کرنے دیا جس کی یہ Able تھی۔اور جس کی قوم کو Need ہے۔ آخر Why? میرے اس ملک کے تمام Exectives سے بھی Requestہے کہ For God Sake اپنے Inner کو ٹٹولیں ہم یہ Feel کر سکتے ہیں کہ اردو ہمارے لیے کس قدر Importantہے ہم English کی عطا کردہ انگریزی کو Freedom کے 65 سال بعد بھی اپنے Heart سے لگائے بیٹھے ہیں۔ ہمارا اپنی Language اس سے Most Better ہے۔ کیا آپ میرے ساتھ Agree کریں گے؟ We should leave ths foriegn language.
ہمارا Student اپنی تعلیم کی Half Life اس کو صاف بولنے میں Waste کر دیتا ہے۔ اور All After this وہ بھی اسے درست نہیں بول سکتا۔ So ہم کس طرح Trust کر سکتے ہیں کہ وہ کس طرح ملکی Affairs کو خوش اسلوبی سے Manage کر پائے گا۔ Ofcourse ہر گز نہیں؟ میری اہل اقتدار سے Request ہے کہ وہ اپنی زبان کو ہر Field میں Enter کر وائیں۔ کیونکہ ہماری زبان دنیا کی Best Language ہے۔ Long Live اردو Language ، Long Live کشمیر ہمارا ،Long live پاکستان۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں