699

مدحت ِ حسن ماب ﷺ

مدحت ِ حسن ماب ﷺ
راحت ِ قلب وجاں مدینہ ہے
اور دارالاماں مدینہ ہے
جس سے پاتے ہیں روشنی سارے
وہ گل ِ ضوفشاں مدینہ ہے
ایک نسبت ہے جس سے زندہ ہوں
اور وہ،میر ی جاں مدینہ ہے
میں محمدﷺ کے عشق میں گم ہوں
اور ساراجہاں مدینہ ہے
دل تو مومن کاکعبہ ہے پاشا ؔ
اور میری زباں مدینہ ہے
طالب شفاعت رسول ﷺ: مدثریوسف پاشا ؔ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں