مایوسی کفر ہے
وہ مرد نہیں جوڈر جائے حالات کے خونی منَظر سے
جس حال میں جینا مشکل ہو اس حال میں جینا لازم ہے
ہرانسان اس دنیا میں مقرّرہ وقت پر آتا ہے اور اپنے حصے کی سانسیں لینے کے بعدبچپن،جوانی یا بڑھاپے میں یہاں سے رخصت ہوجاتا ہے،
لیکن کسی انسان کو یہ حق حاصل نہیں کہ خود اپنی یا کسی کی جان لے لے،
مگر دِین سے دُوری کی وجہ سے جہاں معاشرے میں نِت نئے مسائل پھیل رہے ہیں، وہیں ایک افسوس ناک رُجحان بھی زورپکڑرہا ہے کہ گھریلو ناچاقیوں یا مالی حالات سے تنگ آکر کوئی پہلے اپنی اولاد، بیوی، بھائی بہن یا ماں باپ کو قتل کرتا ہے
پھر خود بھی خودکُشی کر لیتا ہے۔
حالات کیسے بھی ہوں خودکشی کبھی اس کا حل نہیں جو چلے گئے ان کو تو سمجھایا نہیں جا سکتا مگر جو بھائی حالات کی زد میں ہیں ان سے گزارش ہے کہ ایسا کرنے سے آپ کو نجات نہیں ملے گی اس لیے
ان اللہ مع الصابرين
اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے
زندگی بہت قیمتی ہے اس کی قدر کریں حالات کا مقابلہ کریں اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو
308