بزم شعر و سخن تحصیل سماہنی 355

بزم شعر و سخن تحصیل سماہنی کے زیر اہتمام سینتیسویں نشت

بزم شعر و سخن تحصیل سماہنی کے زیر اہتمام سینتیسویں نشت بعنوان تاجور جشن مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا مشاعرہ کی میزبانی کے فرائض صدر کشمیر پریس کلب سماہنی امجد عزیز کاشر نے سرانجام دیئے مشاعرہ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے حافط انیس ثروت نے کیا نشست کی صدارت شاعر و علمی شخصیت پروفیسر فیضان جرال نے کی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض مقامی شاعر شہباز حبیب عباسی نے سرانجام دیئے مشاعرہ میں آزاد کشمیر بھر سے نامور شعراء، عمائدین علاقہ صحافیوں نے شرکت کی مشاعرہ کو نامور شاعر عبدالبصیر تاجور کے نام سے منسوب کرنے کا مقصد ان کی ادب کےلئے خدمات پر خراج تحسین پیش کرنا تھا
مقامی شعراء ڈاکٹر خورشید الحسن پاشا ،نعیم علی رضاء، فیصل علی ،ڈاکٹر طارق محمود شاکر ،شہباز حبیب عباسی پروفیسر ڈاکٹر اعجاز کشمیری، راجہ طارق محمود نے کشمیر سمیت مختلف موضوعات پر بہترین کلام پیش کر کے خوب داد وصول کی مہمانان گرامی نامور شاعر عابد محمود عابد، راز احتشام اور شعبان صدیقی نے اپنے اپنے کلام پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی بزم شعر و سخن تحصیل سماہنی کے بانی شاعر مدثر یوسف پاشا نے
وہاں نامور شاعر عبدالبصیر تاجور کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ آج کا مشاعرہ نامور شاعرعبدالبصیر تاجور کے نام سے منسوب کیا ہے جس کا مقصد استاد محترم کو ان کی شعری خدمات پر خراج تحسین پیش کرنے کی ادنی سی کاوش ہے اس تقریب کے اہتمام پر ڈاکٹر خورشید الحسن پاشا اور شہباز حبیب عباسی بھی خراج تحسین کے مستحق ہیں انہوں نے اپنا کلام بھی پیش کیا صدر تقریب شاعرو علمی و ادبی شخصیت پروفیسر فیضان جرال نے کہا کہ نامور شاعر عبدالبصیر تاجور نے سماہنی میں ادب کا جو بیج بویا تھا وہ اب تناور درخت بن رہا ہے بزم شعر و سخن تحصیل سماہنی جس انداز میں نشستوں کا اہتمام کر رہی ہے اس پر پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں انہوں نے خوبصورت انداز میں اپنا کلام پیش کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں