وادی سماہنی کے جنگلات کو آگ سے محفوظ 389

وادی سماہنی کے جنگلات کو آگ سے محفوظ رکھنے کی حفاظتی تدابیر

محکمہ جنگلات کی جانب سے فائر سیزن میں وادی سماہنی کے جنگلات کو آگ سے محفوظ رکھنے کی حفاظتی تدابیر اختیارکرنے کے سلسلے میں کمپارٹمنٹ نمبر 8 چاہی بلاک کے جنگلات میں فائر لائنز بنانے اور آگ سے بچاؤ کی دیگر حفاظتی تدابیر کی ریہرسل کی گئی اس موقع پر ناظم جنگلات سرکل میرپور ڈی ایف او علاقائی ڈویژن بھمبر ،ڈی ایف او ICBWM بھمبر ڈویژن ڈی ایف او حدبندی ڈویژن میرپور، رینج آفیسرز ،بلاک افسران ، فاریسٹ گارڈز، واچرز و بیلداران بھی موجود تھے
چوکی سونا ویلی سڑک پر محکمہ جنگلات کے افسران واہلکاران اورناظم جنگلات سرکل میرپور نے کہا کہ ہر سال فائر سیزن میں جنگلات کی آگ کا بڑا موجب انسانی غفلت ہی ہے ،موسم گرما میں چیڑھ کے درخت کے خشک پتے بارود کی شکل اختیار کر لیتے ہیں اور ہلکی سی چنگاری،دیا سلائی، جلتا ہوا سگریٹ پھینکنے سے آگ بھڑک اٹھتی ہے،فائرسیزن میں ضلع بھمبر کو تین حصوں میں تقسیم کیا ہے جن کے انچارج تین ڈی ایف اوز ہیں ، فائر سیزن میں حکومت کی جانب سے مہیا کردہ وسائل کے مطابق آگ بجھانے کے لئے ضروری سازوسامان خریدکر اہلکاران کے حوالے کیاہے
تین ماہ کے لئے اپنے وسائل سے فائر فائٹر بھی بھرتی کیے جاتے ہیں لیکن تمام تر اقدامات کے باوجود جنگلات اہلکاران تن تنہا کچھ نہیں کر سکتے جب تک انہیں مقامی آبادی کی مدد حاصل نہ ہو ، عوامی سطع پر تعاون ازحد ضروری ہے جنگلات کی آگ بجھانے کے دوران مصروف اہلکاران و رضاکاروں کو پانی و کھانے پینے کی اشیاء ملیں تب ہی انکی کام کرنے کی صلاحیت برقرار رہ سکتی ہے فائر سیزن میں جنگلات کے نزدیک رہنے والے افراد اور مقامی سول سوسائٹی سے تعاون کے خواہستگار ہیں
انہوں نے کہاکہ جنگلات کو آگ سے بچاؤ کے لئے عوام الناس کو آگاہی فراہم کرنے کے لئے میڈیا کا کردار بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے ، میڈیا نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی توقع کرتے ہیں کہ صحافی حضرات جنگلات کو آگ سے بچانے کے لئے عوام الناس کو ہر ممکن آگاہی دیں گے تاکہ خطہ کشمیر کے حسن جنگلات کو آگ کی تباہ کاریوں سے بچایا جا سکے انہوں نے جنگلات اہلکار کو ہدایت کی کہ وہ عوامی سطع پرمساجد میں اعلانات و دیگر ذرائع سے عوام الناس کو آگاہی دیں ،معاشرے کے تمام طبقات جنگلات کے بچاؤ کو قومی فریضہ سمجھ کر اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں