samahni student position 1,096

گورنمنٹ بوائز انٹرکالج چوکی کا اعزاز

بوائزانٹر کالج چوکی کے طالب علم نے آزادکشمیر بھر میں علم وادب گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی اور اپنے ادارہ، والدین اور علاقہ کا نام روشن کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ انٹر کالج کا اعزاز، ادارہ کے طالب علم ابو بکرصادق ولد مرزا محمد صادق نے علم وادب گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے ضلع بھر کا نام روشن کر دیا۔
اس تاریخی اعزاز پر اہلیان علاقہ نے طالب علم،والدین اور کالج سٹاف کو مبارکباد پیش کی ہے اور توقع ظاہرکی ہے کہ ادارہ آئندہ بھی مزید اچھے نتائج دے گا اور سماہنی کا نام روشن کرے گا۔
(یاد رہے طالب علم مذکور کے والد کا آرا ہے جہاں چھٹی کےوہ اپنے والد کاہاتھ بٹاتاتھا۔)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں