574

اسسٹنٹ کمشنر سماہنی عوامی شکایت رورل ہیلتھ سنٹر

اسسٹنٹ کمشنر سماہنی اچانک عوامی شکایت پر نوٹس لیتے ہوئے سول ہسپتال پہنچ گئیں اسسٹنٹ کمشنر سماہنی محترمہ بینش جرال نے حاضر ی چیک کی تو پتہ چلا کہ ڈاکٹرز سمیت سٹاف ڈیوٹی ٹائم سے قبل ہی گھر روانہ ہو چکا ہے اسسٹنٹ کمشنر نے اس باب سلسلہ میں اپنی رپورٹ ڈپٹی کمشنر بھمبر کو روانہ کر دی ہے یاد رہے کہ سب ڈویژن سماہنی کے رورل ہیلتھ سنٹر میں تعینات عملے بارے یہ شکایت عام تھی کہ وہ صبح ڈیوٹی ٹائم لیٹ آتے ہیں اور چھٹی ٹائم سے ایک گھنٹہ قبل ہی گھروں کو چلے جاتے ہیں سنجیدہ عوامی حلقوں نے انتظامیہ کی جانب سے حاضری چیک کرنے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ ملازمین کی حاضری بروقت ہو جانے سے عوام کو ریلیف مل سکتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں