860

سماہنی میں بارش – بارش ایک عظیم نعمت ہے

سماہنی میں کل شام سے بارش ہو رہی ہے۔ سماہنی اور گرد و نواح میں بارش کے بعد موسم مزید سرد ہو گیا اور معمولاتِ زندگی متاثر ہوئی۔ موسم سرما کی بارش کا سلسلہ جو جمعرات سے شروع ہوا تھا وہ ہفتہ تک جاری رہے گا۔ بارش سے گندم کی فصل پر بہت اچھا اثر ہو گا۔ اس نزلہ ،زکام اور دیگر بماریاں بھی کم ہوں گی۔
اللہ تعالی قرآن مجید میں بارش کے بارے میں فرماتا ہے۔
کیا تم دیکھتے نہیں ہو کہ اللہ آسمان سے پانی برساتا ہے اور اس کی بدولت زمین سرسبز ہو جاتی ہے؟ حقیقت یہ ہے کہ وہ لطیف و خبیر ہے (الحج: 63)
اور ایک جگہ ارشاد ہے :وہی تو ہے جِس نے تمہارے لیے زمین کا فرش بچھایا، آسمان کی چھت بنائی، اوپر سے پانی برسایا اور اس کے ذریعے سے ہر طرح کی پیداوار نکال کر تمہارے لیے رزق بہم پہنچایا پس جب تم یہ جانتے ہو تو دوسروں کو اللہ کا مد مقابل نہ ٹھیراؤ (البقرة: 22)
اور ہم نے پانی سے ہر زندہ چیز کو بنایا ، کیا یہ لوگ پھر بھی ایمان نہیں لاتے ؟۔ ‘‘ ( الأنبیاء30) ۔
قرآن پاک میں جگہ جگہ غور و فکر کے لئے اﷲ تعالیٰ نے اپنے ان انعامات کا ذکر فرمایا ہے تاکہ بندے قدرت کی ا ن نشانیوں میں غور کرکے اﷲ کی معرفت حاصل کریں اور اس کے شکر گزار بن جائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں