564

سماہنی میں ریکارڈ توڑ سردی اور احتیاطی تدابیر

تحصیل سماہنی بھر میں ریکارڈ توڑ سردی پڑ رہی ہے
سماہنی ,بھمبر,برنالہ ان دنوں شدید سردی کی لیپٹ میں ہیں,موسم سخت ٹھنڈاہے.ٹریفک حادثات سے بچنےکے لیے نہایت محتاط رہنے کی ضرورت ہے.
اس حوالے سے شہریوں کو نہایت محتاط اقدامات اٹھاناہوں گے تاکہ سردی کی شدت سے بچاجاسکے.
1. موٹرسائیکل سوار ہر صورت ہیلمٹ اور دستانوں کااستعمال کریں اورساتھ ہی گرم کپڑے پہن کر سفر کریں اور شام سے قبل گھروں میں اپنی واپسی کویقینی بنائیں.
2. بچوں اور بزرگوں کو سردی کی اس شدیدلہر سے بچانانہایت لازمی ہے انہیں کوشش کرکے کمروں سے باہر نہ نکلنے دیاجائے اگر نہایت ناگزیرہوتوگرم کپڑے، اونی ٹوپی اور دستانوں کااستعمال لازمی کروایاجائے.
3. اپنے تمام تر پروگرامات کوموسم کی صورت حال کے مطابق ترتیب دیں اور گھرسے نکلنے سے پہلے تمام تر حفاظتی انتظامات کویقینی بنائیں.
4. رات کو کمروں کوگرم کرنے کے لیے ہیٹر،کوئلہ استعمال کرنے والے افراد اس بات کویقینی بنائیں کہ کمروں میں گھٹن پیدانہ ہو.
5. سونے سے قبل ہیٹر، انگیٹھی وغیرہ کوبجھادیں اللہ نہ کرے کہ کوئی ناخوشگوار حادثہ پیش آجائے.
انتظامیہ : سماہنی ڈاٹ کام

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں