659

سماہنی میں لائبریری کاقیام ایک نہایت مثبت اور حوصلہ افزاقدم

سماہنی (مدثریوسف پاشا سے) سب ڈویژن سماہنی ٹاؤن ایریا میں سرکای سطح پر لائبریری کے قیام کیلئے جگہ کا انتخاب کر لیا گیا،اسسٹنٹ کمشنر سماہنی محترمہ بینش جرال نے بوسیدہ پٹوار خانہ کی عمارت کو لائبریری میں تبدیل کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھا لیے،کرم الہی ویلفیئر ٹرسٹ جاتلاں نے سماہنی میں لائبریری اور پنڈسوہلناں کے مقام پر مفت سلائی سنٹرکیلئے فندز کا اعلان بھی کردیا، بوسیدہ پٹوار خانہ کی عمارت کو ٹرسٹ کے فنڈز سے مرمت کیا جائے گا اور لائبریری قائم کی جائے گی اس حوالے سے گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر سماہنی محترمہ بینش جرال نے چئیرمین ٹرسٹ چوہدری محمد ایوب کے ہمراہ عمارت کا معائنہ کیا اور درکار وسائل کا جائزہ لیا پنڈ سوہلناں کے مقام پر ٹرسٹ کے زیر اہتمام خواتین کیلئے مفت سلائی سنٹر کیلئے جگہ کا معائنہ کیا دونوں منصوبوں پر آئندہ چند دنوں میں کام کا آغاز کر دیاجائے گا اس موقع پر آزادکشمیر کی سماجی شخصیت حاجی مہربان آف ڈڈیال،راجہ فخر عباس آف پنڈ سوہلنا ں،جنرل سیکرٹری کشمیر پریس کلب جاتلاں ظفر اقبال ظفری بھی ان کے ہمراہ موجود تھے،سماہنی میں روڈ کنارے سرکای سطح پر لائبریری کے قیام پر وادی سماہنی کے علمی ادبی اور سنجیدہ حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر سماہنی کی اس کاوش کو سہراتے ہوئے کہا ہے کہ کتاب دوستی ایک بہترین عمل ہے جس سے نوجوان نسل کومطالعہ کی طرف راغب کیاجاسکے گا نیز کتاب دوستی سے لوگوں کو معلومات اور علم کا وسیع ذخیرہ میسر ہوگا جس کی وجہ سے ان کی سوچ وفکر میں مثبت تبدیلی آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں