707

سماہنی کی ترقی کے دشمن کون؟ ……………آگ مافیا…..محکمہ جنگلات یا سول سوسائٹی

اللہ رب العزت نے وادی سماہنی کو قدرتی حسن سے جس فیاضی سے نواز رکھاہے اس کے لیے ہم اپنے مالک کاجتنا شکرانہ اداکریں وہ کم ہے. گجرات، لاہور سے قریب ترین اور محفوظ ترین جگہ ہونے کی وجہ سے ہرگزرتے دن کے ساتھ وادی سماہنی کی سیروسیاحت کرنے والے سیاحوں کی تعداد میں شبانہ روز اضافہ ہورہاہے .سیاحت اور علاقہ کی خوبصورتی پرموٹ کرنے کے لیے فروری کے آخر میں پہلا پہاڑی فیسٹیول منعقد ہورہاہے.جس کی کامیابی کے لیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ سماہنی کے سنجیدہ اور مخلص افراد بھی اپنی سی کوشش کررہے ہیں لیکن حیرانی کی بات ہے کہ ماہ فروری کے وسط میں کالچھ اور گردونواح کے جنگلات میں آگ لگانے والاکون ہے؟
اگر یہ کام صرف آگ مافیاکاہے تو آج تک آگ لگانے پر کسی کو کتنی سزاہوئی ہےآیااس نے اس سزا سے کوئی عبرت پکڑی ہے یانہیں ………………………؟
کیا محکمہ جنگلات کے اہلکاران اس آگ کے ذریعے اپنی روٹی روزی میں اضافہ کے خواہاں ہیں اگر وہ نہیں ہیں تو ذمہ داران کو سامنے لائیں انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں……………
لیکن آگ مافیا اور محکمہ جنگلات کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ان افراد کو پکڑ کرقانون کے حوالے کرے…… کیوں کہ آگ لگانے والے افراد سماہنی سے ہی تعلق رکھتے ہیں آگ لگانے کے لیے لاہور کراچی سے تو افراد برآمد نہیں‌کیے جاتے…………….

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں