660

پرائس کنٹرول کمیٹی سماہنی مہنگائی روکنے میں مکمل ناکام

سماہنی (سپشل رپورٹ)پرائس کنٹرول کمیٹی سماہنی مہنگائی کے جن کو قابو کرنے میں مکمل طورپر ناکام،خودساختہ مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکلوادیں،اصلاح احوال کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل سماہنی میں بسنے والے عام آدمی کے لیے دووقت کی روٹی کاحصول ایک ڈراونا خواب بن گیا،ہول سیل ڈیلرز اور پرچون دکانداروں نے غریب عوا م کی چیخیں نکلوادیں۔ دالیں، کوکنگ آئل،آٹا، چینی،چاول،گوشت، سبزی،فروٹ اور روزمرہ استعمال ہونے والے گھریلوسلنڈر کی من چاہی قیمتوں نے مہنگائی کاوہ طوفان برپاکیاجس کی مثال نہیں ملتی۔سنجیدہ حلقوں نے پرائس کنٹرول کمیٹی تحصیل سماہنی کو سنجیدگی کامظاہرہ کرتے ہوئے قیمتوں کو استحکام دینے نیز خودساختہ مہنگائی کرنے والے تمام تاجروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کامطالبہ کیاہے تاکہ عام آدمی سکھ کاسانس لے سکے اور تین کی جگہ دو وقت کی روٹی تو اپنے اہل وعیال کو فراہم کرسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں