380

سانحہ سیری بنڈالہ کے بائیس شہدا کی 23ویں برسی،وزیر اعظم آزادکشمیر کے احکامات پر پہلی بار سرکاری طور پر منائی گئی

چوکی سماہنی (سپیشل رپورٹر)سانحہ سیری بنڈالہ کے بائیس شہدا کی 23ویں برسی،وزیر اعظم آزادکشمیر کے احکامات پر پہلی بار سرکاری طور پر منائی گئی،ڈپٹی کمشنر بھمبر نے تحصیل سماہنی میں عام تعطیل کا اعلان کیا جبکہ ضلع کونسل بھمبر کی جانب سے برسی کی تقریب سرکاری طور پر منانے کے لئے یادگار شہدا پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا،شہدائے سیری بنڈالہ کی عظیم قربانی پر مقررین کا شہدا کو خراج عقیدت،شہدا کی قبروں پر فاتحہ خوانی،پہلی بار شہدا کی برسی سرکاری طور پر منانے اور شہدا کی قربانیوں سے نئی نسل کو روشناس کروانے کی کاوش پر اہلیان علاقہ کا وزیر اعظم آزادکشمیر،ایڈ منسٹریٹر ضلع کونسل بھمبر،ڈپٹی کمشنر بھمبر ودیگر حکام سے اظہار تشکر،تفصیل کے مطابق26اور 27اپریل1998کی درمیانی شب سیز فائر لائن سماہنی سیکٹر پر واقع گاؤں سیری بنڈالہ میں رات کی تاریکی میں بھارتی فوج کے بلیک کیٹ(Black Cat) کمانڈوز کی بدترین سفاکی اور ظلم وبربریت کا نشانہ بننے والے22 شہدائے سیری بنڈالہ کی 23ویں برسی وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کے احکامات پر پہلی بار سرکاری طور پر منائی گئی،ڈپٹی کمشنر بھمبر راجہ قیصر اورنگزیب کی جانب سے برسی سرکاری طور پر منانے کا نوٹیفکیشن وعام تعطیل کی گئی جبکہ ایڈ منسٹریٹر ضلع کونسل بھمبر راجہ غلام ربانی نے ضلع کونسل کی جانب سے برسی کی تقریب کا اہتمام کیا،یادگار شہدا پر ضلع کونسل کے زیراہتما م تقریب منعقد کی گئی،پھول چڑھائے گئے اور شہدا کی قبروں پر فاتحہ خوانی بھی کی گئی جبکہ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے ڈپٹی کمشنر بھمبر راجہ قیصر اورنگزیب خان،ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل بھمبر راجہ غلام ربانی،اسسٹنٹ کمشنرسماہنی حافظ محمد علی،کشمیر پریس کلب سماہنی کے بانی صدر ڈاکٹر سید مظہرحسین جعفری،شہدا کے ورثاماسٹر غلام مصطفیٰ،چوہدری نثار احمد،فیصل زمان نے خطاب کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ماسٹر محمد زبیر شہید کے بھائی ماسٹر غلام مصطفی وچوہدری کالا خان شہید کے بیٹے چوہدری نثار احمد،ڈاکٹر سید مظہر حسین جعفری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیری بنڈالہ کے بائیس شہدا کے ورثا کے دلوں کے زخم 23 سال گزرنے کے بعد بھی تازہ ہیں،معصوم،بچوں،خواتین سمیت دو خاندانوں کے بائیس افراد کے گلے پر خنجر چلا کر ذبح کرنے کے ریاستی تاریخ کے المناک واقعہ اورتحریک آزادی کشمیر میں شہدائے سیری بنڈالہ کی لازوال قربانی کی یادیں آج بھی لوگوں کے دلوں میں موجودہیں تیئس سال قبل علاقہ میں بھارتی فوج کی جانب سے سرحد عبور کر کے انتہائی گھناؤنی واردات اور دہشت گر دی کے باجود اہلیان سیری بنڈالہ کے حوصلے ہمیشہ بلند اور بھارتی توپوں کے سامنے سینہ سپرہیں،شہدائے سیری بنڈالہ ودفاع وطن کا فریضہ سرانجام دینے والے بہادر عوام کی قربانی کو پہلی بار دو سال قبل حکومتی وسرکاری سطح پر سراہا گیااورموجودہ حکومت وضلع کونسل بھمبر کی جانب سے 2019میں شہدا کی یاد گار تعمیر،شہدا قبرستان کی تزئین وآرائش کی گئی،مقامی میڈیا نمائندگان کی مسلسل کاوشوں،حکام کو بار بار توجہ دلائے جانے اور ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل بھمبر راجہ غلام ربانی کی کاوش پر وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے بائیس شہدا کی برسی سرکاری طور پر منانے کا حکم دیا جس پر انکے تہہ دل سے مشکور ہیں،تحصیل سماہنی میں 27 اپریل کو عام تعطیل کے اعلان،شہدا کی برسی سرکاری سطع پر منانے کے نوٹیفکیشن پر ڈپٹی کمشنر بھمبر کے بھی مشکور ہیں،تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بھمبر راجہ قیصر اورنگزیب نے کہا کہ سانحہ سیری بنڈالہ میں بائیس لوگوں کی شہادت کے اندوہناک واقع کے بعد ہی یہاں شہدا کی یاد گار بن جانی چاہیے تھی اور اسی وقت سے برسی سرکاری طور پر منانے کا فیصلہ کیا جانا چاہیے تھا تاہم بائیس شہدا کی عظیم اور ناقابل فراموش قربانیوں کا صلہ ہے کہ آج تیئس سال بعد اس بات کا اعتراف کیا گیا اور اسکا تمام تر سہرا یڈمنسٹریٹر ضلع کونسل راجہ غلام ربانی کے سر ہے جنہوں نے دو سال قبل 2019 میں اس کام کا بیڑا اٹھایا اور شہدا کی یادگار تعمیر کرتے ہوئے قبرستان کی حالت بھی سدھاری اور پہلی بار شہدائے سیری بنڈالہ کی یاد میں سرکاری سطع پر تقریب کا انعقاد بھی کیا،وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے 26 اپریل 2021 کو اپنے دورہ سماہنی کے دوران ان عظیم شہدا کی برسی سرکاری طور پر منانے کے احکامات جاری کر کے تئیس سال بعد حکومتی و سرکاری سطع پر ان شہدا کی قربانیوں کا اعتراف کیا ہے لائن آف کنٹرول پر بہادری کے ساتھ ڈٹے ہوئے کشمیریوں کی قربانیاں یقینی طور پر تاریخ میں سنہری حروف سے لکھے جانے کے قابل ہیں اور شہدائے سیری بنڈالہ کی قربانی جدوجہد آزادی کشمیر میں زریں حروف سے لکھی جائے گی،آئندہ سے ہر سال ان شہدا کی برسی سرکاری طور پر اور ضلع کونسل بھمبر کے تعاون سے منائی جائے گی،اس سلسلے میں اہلیان علاقہ ایک مقامی کمیٹی بھی تشکیل دیں،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈ منسٹریٹر ضلع کونسل بھمبر راجہ غلام ربانی نے کہا کہ شہدائے سیری بنڈالہ کی عظیم قربانی ہم سب پر قرض ہے،میں نے بطور ایڈمنسٹریٹر کسی پر کوئی احسان نہیں کیا بلکہ شہدا کی عظیم قربانی کا صلہ ہے کہ اللہ پاک نے ہمیں توفیق دی کہ ہم اپنے ان عظیم شہدا کی قربانی کی سے نئی نسل کو روشناس کروائیں،سانحہ سیری بنڈالہ کے بائیس سال گزرنے کے بعد یادگار کی تعمیر،ویٹنگ شیڈ،ہینڈ پمپ کی تنصیب کی اور تیئس سال بعد ان شہدا کی قربانیوں کا موجودہ حکومت نے اعتراف کیاوزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کے مشکور ہیں جنہوں نے گزشتہ روز اپنے دورہ سماہنی کے دوران شہدائے سیری بنڈالہ کی برسی سرکاری طور پر منانے کے احکامات جاری کئے،انہوں نے کہا سیری بنڈالہ سمیت دیگر سرحدی علاقہ جات میں دشمن کے سامنے سینہ سپر افراد کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی اور دیگر تمام شہدا کی قربانیوں کو بھی اجاگر کیا جائیگا ضلع کونسل کا ادارہ ہر سال اپنے ان عظیم شہدا کی یاد میں تقریب کا انعقاد کرے گااس موقع پرعوامی سیاسی وسماجی حلقوں نے شہدائے سیری بنڈالہ کی تیئسویں برسی کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کسی بھی قوم کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں انکی قربانیوں کا بلاشبہ اعتراف کرنا چاہیے اور بھارتی قابض فوج کی جانب سے رات کی تاریکی میں بائیس بے گناہ افراد کو بدترین تشدد کے ذریعے شہید کرنے کے واقعہ اور شہدا کی عظیم قربانی سے نئی نسل کو روشناس کرانا چاہیے، شہدا سیری بنڈالہ کے لواحقین ڈاکٹر فضل کریم چوہدری،چوہدری ذوالفقار احمد،ماسٹر غلام مصطفی ودیگر اہلیان علاقہ نے کشمیر پریس کلب سماہنی کے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کیا جو مسلسل تئیس سال سے اس واقع کوقلمی محاذ پر اجاگر کر تے رہے،اورانکی کاوشوں سے پہلی بار شہدا کی برسی سرکاری طور پر منانے کا فیصلہ ایک احسن اقدام ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں